ETV Bharat / city

'پہلے وعدے کیے اب تنقید کر رہے ہیں'

author img

By

Published : Sep 11, 2019, 6:08 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 6:16 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے بی جے پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ'پہلے بی جے پی کے رہنما صرف وعدے کیے اور اب ان پر تنقید کررہے ہیں'۔

فائل فوٹو

کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں پندرہ سال تک حکومت کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کو دھوکہ دیا، انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے صرف وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دیا اور اب حزب اختلاف میں بیٹھنے پر اس کے رہنما ' تنقید کی سیاست'کر رہے ہیں۔

مسٹر کمل ناتھ نے گجرات سے متصل قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما ، وزیر سیاحت سریندر سنگھ بھگیل ، وزیر زراعت سچن یادو اور سینئر قبائلی رہنما کانتی لال بھوریہ بھی موجود تھے۔

مسٹر کمل ناتھ نے جھابوا میں جلد از جلد ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ یہاں کے عوام کو بی جے پی کے پندرہ سال اور کانگریس کے آٹھ ماہ کے حکمرانی کا موازنہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کو صرف آٹھ ماہ ہوئے ہیں۔ اس دوران ، کانگریس نے اپنی پالیسی اور منشا کا تعارف کرادیا ہے۔ کانگریس نے عہد نامہ میں کیے گئے ایک وعدے کو پورا کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی کے علاوہ حکومت نے بجلی ، پنشن اور دیگر وعدوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 6:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.