سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ اور لوگوں کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ' اس عالمی وباء کے وقت کانگریس پارٹی مرکزی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔'
ریاست مدھیہ پردیش میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کی سیاسی جماعت ایک پلیٹ فارم پر نظر آرہی ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں سیاسی رسہ کشی رک گئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیاں اس عالمی وبا سے لڑنے میں لگ گئے ہیں۔'
اسی درمیان مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کمل ناتھ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں'۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کہا کہ'کورونا جس کا اثر ہمارے ملک اور صوبے پر بھی پڑا ہے۔ صوبے کے کئی اضلاع کورونا سے متاثر ہیں۔ ایسے وقت میں کانگریس پارٹی اس لڑائی میں مرکزی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔'
انہوں نے کہاکہ' گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے ڈاکٹر اور محکمہ صحت کے ملازمیں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ جس کے نتیجے مثبت آرہے ہیں لوگ ٹھیک بھی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں کمل ناتھ عوام سے اپیل کرتا ہوں کی سب اپنے گھروں میں رہے اور ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کا احترام کریں مجھے یقین ہے کہ ہم اس وبا پر کامیابی حاصل کریں گے'۔