ETV Bharat / city

'مولانا ابولکلام آزاد کی قربانیوں کو ہر مذہبی طبقہ جانتا ہے'

جمعیت سدبھاونا منچ کے کارکن نے اس موقع پر کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک ایسی عظیم شخصیت کا نام ہے، جو برصغیر میں ہندوستان بھر میں ہی محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کی خدمات اور شخصیت کو یاد کیا جاتا ہے۔

Jamiat Sadbhavna Manch
جمعیت سدبھاونا منچ
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 7:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت سدبھاونا منچ کی جانب سے مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش منائی گئی ہے۔ اس موقع پر جمعیت سدبھاونا منچ کے ذریعہ مولانا ابوالکلام آزاد کو یاد کیا گیا۔ سدبھاونا منچ نے مولانا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی اور پھر بھوپال کے تاریخی بھوپال گیٹ پر شجرکاری کرتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کی۔

جمعیت سدبھاونا منچ

جمعیت سدبھاونا منچ کے کارکن نے اس موقع پر کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد ایک ایسی عظیم شخصیت کا نام ہے، جو برصغیر میں ہندوستان بھر میں ہی محدود نہیں بلکہ سارے عالم میں ان کی خدمات اور شخصیت کو یاد کیا جاتا ہے۔ ہندوستان کی آزادی کے ساتھ سیاست اور اتحاد کو برقراری رکھنے میں بھی مولانا مرحوم کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبادی کے تناسب سے اردو کی کتابوں کے خریدار کم: ایس فضیلت

کارکن نے مزید کہا کہ ان کی خدمات اور قربانیوں کو ہر مذہبی طبقہ جانتا ہے۔ ان کی قربانیاں قومی تاریخ میں سنہرے الفاظ میں درج ہیں۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی، آپسی اتحاد پر جو خدمات انجام دی ہیں ان کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ آج ہمارے ملک میں مولانا ابوالکلام آزاد جیسی شخصیت کی وجہ سے بھائی چارہ خدمت خلق کا جذبہ زندہ ہے۔ جس کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارا ان کو یاد کرنا ہی کافی نہیں بلکہ ان کے پیغام کو عام کرنا بھی ایک اہم فریضہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.