بھوپال: مدھیہ پردیش میں آج کورونا کے 36 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 30 ضلع اندور میں واقع ملٹری ایریا مہو کے جوان شامل ہیں۔ وزیر داخلہ اور ریاستی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال: بڑھتی مہنگائی اور سرمایہ داروں کے خلاف احتجاج
او آئی سی کا مطالبہ، بھارت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے
انہوں نے کہا کہ مہو ملٹری ایریا کے 30 جوان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 36 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ مہومیں بیک وقت 30 نئے کیسز سامنے آنے سےانفیکشن کی شرح بڑھ کر 0.05 فیصد ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح 98.70 فیصد ہو گئی ہے۔
(یو این آئی)