بعد نماز فجر مولانا چراغ الدین نے اپنے خطاب میں کہاکہ' کرنے والی ذات اللہ کی ہے، جس نے کائنات بنائی، اس کا کوئی شریک نہیں، کوئی مشیر نہیں، ان مثالوں سے قرآن پاک بھرا ہوا ہے-
وہی مولانا مصباح الدین صاحب نے بعد عصر تبلیغی اجتماع کی تیسری مجلس کو مخاطب کرتے ہوئے ذکر کی فضیلت و اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ' ذکر کو عام طور پر اس بڑا عمل قرار نہیں دیا جاتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ذکر اللہ تعالی کا پسندیدہ عمل ہے اور اس کے ذریعے بڑے بڑے کام ہو جاتے ہیں۔'