ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفئیر نے کوویڈ -19 کو مدھیہ پردیش پبلک ہیلتھ ایکٹ 1949 کے سیکشن 50 کے تحت متعدی مرض اور سیکشن 51 کے تحت متعدی وبا قرار دیا ہے۔
پبلک ہیلتھ ایکٹ 1949 کے سیکشن 71 (2) کے تحت چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرز اور سول سرجنز چیف اسپتال سپرنٹنڈنٹس کو مجسٹریٹ حقوق دیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ریاست کے سرکاری میڈیکل کالجز کے افسران کو بھی یہ حقوق دیئے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ضلع 3 کے تحت تمام ضلعی مجسٹریٹ ایگزیکٹو اتھارٹی کو مطلع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ سیکشن انفیکشن سے متاثرہ مکانات یا علاقوں کے انخلاء، ویکسینیشن، انفیکشن اور افراد کے صحت سے متعلق معائنہ، ان کو جراثیم کشی کرنے، انفیکشن سے متاثرہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرنے، انفیکشن سے متاثرہ افراد اور ان کی نقل و حمل کو ختم کرنے کی ہدایات اس سیکشن میں دی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ مارکیٹ علاقے کو بند کرنے اور میلے پر پابندی لگانے کا حق بھی دیا گیا ہے۔