بھوپال کے ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، جب دہلی کی طرف جارہی ایک چلتی ٹرین میں چڑھ رہے ایک نوجوان کا پیر پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین اور پلیٹ فارم کے بیچ میں پھنس گیا ۔موقع پر تعینات پرنسپل کانسٹبل بال گوپال شکلا نے اس نوجوان کی جان بچائی۔یہ سارا واقعہ وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین اور پلیٹ فارم کے بیچ پھنسے نوجوان کو بچانے کے لیے وہاں موجود لوگوں نے اسکی مدد کے لیے سامنے آئے، لیکن ڈیوٹی پر موجود بال گوپال شکلا نے جیسے ہی نوجوان کو پھنسا دیکھا تو ٹرین کی طرف دوڑے اور نوجوان کو باہر نکال لیا۔اس دوران وہاں موجود لوگوں نے نوجوان کی جان بچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
کورونا وبائی مرض کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے جب بھوپال کے جی آر پی پولیس نے انسانیت کا مظاہرہ کیا ہے۔اس سے پہلے بھی ایک کانسٹیبل نے خاتون کو دودھ دے کر اس کی مدد کی تھی۔