ETV Bharat / city

بھوپال گیس متاثرین کی دگ وجے سنگھ کو حمایت - Election 2019

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گیس متاثرین نے پریس کانفرنس کر کے کانگریس کے سینیئر رہنما و امیدوار دگ وجے سنگھ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

بھوپال گیس متاثرین
author img

By

Published : May 10, 2019, 7:59 PM IST

کانفرنس میں گیس متاثرین کی تنظیم کے کنونر عبدالجبار نے کہا کہ اس وقت پارٹیاں مذہبی خطوط پر انتخابات لڑ رہی ہیں جبکہ ہم نے بی جے پی اور کانگریس کو ایک خط کر ذریعے گیس متاثرین کو معاوضہ، ماحولیات کو صاف وشفاف بنانے نیز آلودگی میں کمی اور میڈیکل سے متعلق مطالبے کیے تھے۔ لیکن کسی بھی پارٹی نے اس پر غور نہیں کیا۔

بھوپال گیس متاثرین

عبدالجبار نے کہا 1984 میں ایم ایس سی کی گیس کا اخراج ہوا تھا جس میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ اس کے نقصانات آج بھی ہم برداشت کررہے ہیں اور ایک تباہ کن گیس اس الیکشن کے دوران نکل رہی ہے۔

انہوں نے مذید کہا جو سوال ہم نے پارٹیوں سے کیے تھے اس میں ہمیں کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ سے جواب ملا ہے جس میں گیس متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کی بات کہی گئی ہے-

انھوں نے کہا آج جس طرح کا ماحول بھوپال میں بن رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے دگ وجے سنگھ کو کامیاب بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا اس وقت بھوپال کی طرف پوری دنیا کی نگاہ ہے کیونکہ ایک طرف بھارتی جنتا پارٹی نے بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو امیدوار بنایا ہے تو دوسری طرف اسی ریاست کے سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ ہیں۔

عبدالجبار نے گیس متاثرین سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ضرور ڈالیں اور ایک اچھے امیدوار کو کامیاب بنائی۔

Intro:بھوپال گیس متاثرین پریس کانفرنس کر کانگریس امیدوار د یگ وجے سنگھ کو کامیاب بنانے کے لیے کی اپیل .....

Body:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کیس متاثرین نے پریس کانفرنس کر کانگریس امیدوار دیگ وجے سنگھ کو سپورٹ کرتے ہوئے عبدالجبار نے کہا آج جو پریس کانفرنس بلائی گئی ہے اس کا مقصد ہے کہ گیس متاثرین نے دونوں پارٹیوں یعنی بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے امیدواروں سے اپنے مطالبات کیے تھے جس میں خط کے ذریعے بھیجے گئے تھے جس میں معاوضہ, ماحولیات میں آلودگی, بازآبادکاری اور میڈیکل ریہیبیٹیشن جیسے معاملات شامل تھے - لیکن سیاسی پارٹیوں میں اس وقت جو بات چل رہی ہے وہ صرف مذہبی ہے- عبدالجبار نے کہا 1984 میں ایم ایس سی کی گیس نکلی لی تھی اور ایک ایم ایس گیس اس الیکشن کے دوران نکل رہی ہے جو کہ مذہبی ہے- انہوں نے کہا جو سوال ہم نے پارٹیوں سے کیے تھے اس میں ہمیں کانگریس کو امیدوار دیگ وجے سنگھ سے جواب ملا ہے جس میں گیس متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کی بات کہی گئی ہے- انھوں نے کہا آج جس طرح کا ماحول بھوپال میں بن رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے دیگ وجے سنگھ کو کامیاب بنانا چاہیے انہوں نے کہا اس وقت بھوپال کی طرف پوری دنیا کی نگاہ ہے کیونکہ ایک طرف بھارتی جنتا پارٹی سے سادھوی پرگیہ ٹھاکر ہے جو کی ایک مجرم ہے- عبدالجبار نے کیس متاثرین سے اپیل کی کہ وہ ووٹ ضرور ڈالیں اور ایک اچھے امیدوار کو کامیاب بنائے-

بائٹ- عبدالجبار......... کنوینر , گیس متاثرین تنظیم

Conclusion:بھوپال گیس متاثرین کی کانگریس امیدوار کے سپورٹ پریس کانفرنس
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.