ETV Bharat / city

بھوپال: کورونا کے 23 نئے کیسز - wgo was died in bhopal

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ روز کورونا سے ایک 55 برس کے مریض کی موت ہو گئی ہے، خاص بات یہ ہے یہاں ایک ہی دن میں کورونا کے 23 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

بھوپال میں کورونا سے پہلی ہلاکت
بھوپال میں کورونا سے پہلی ہلاکت
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:23 PM IST

موصول اطلاعات کے مطابق جن 23 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے 9 محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین ہیں جبکہ 12 افراد وہ ہیں جنہوں نے دہلی کے نظام الدین مرکز میں منعقد پروگرام میں شریک ہوئے تھے اور وہاں سے واپس آنے کے بعد بھوپال کی متعدد مساجد میں قیام پذیر تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 55 برس تھی اور اس کا نام نریش کھٹیک تھا، ہلاک شدہ نریش کھٹیک دمہ کا مریض تھا اور دو اپریل کو اسے سانس لینے میں شکایت اور پھیپھڑوں میں تکلیف کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسی دوران علاج کررہے ڈاکٹروں کو نریش میں کورنا کا شبہ ہوا تونریش کا نمونہ لیا گیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد اسے کورونا مثبت پایا گیا، اس دوران وہ وینٹیلیٹر پر تھا، لیکن دیر رات علاج کے دوران ہی اس کی موت ہو گئی۔

ہلاک شدہ شخص بھوپال کے بینک گنج تھانہ علاقے کا باشندہ تھا اور وٹھل مارکیٹ ہاٹ بازار میں کام بطور چوکیدار کام کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.