ETV Bharat / city

ڈاکٹر بشیر بدر کی اہلیہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری دلائی

ڈاکٹر بشیر بدر اور ان کے اہل خانہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا- بشیر بدر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے 47 سال بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری ملی ہے۔

Bashir Badr Wife
ڈاکٹر بشیر کی اہلیہ
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 8:06 PM IST

اردو کے مشہور شاعر پدم شری ڈاکٹر بشیر بدر کے اہل خانہ مدھیہ پردیش میں مقیم ہیں۔ ڈاکٹر بشیر بدر نے 1973 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی تھی۔ ڈاکٹر بشیر بدر پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ملازمت کی مصروفیات اور مشاعروں میں شرکت کی وجہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے یونیورسٹی میں درخواست نہیں دے سکے تھے۔ اس کے بعد ڈاکٹر بشیر بدر ڈیمینشیا بیماری کے شکار ہو گئے۔

ڈاکٹر بشیر کی اہلیہ

ڈاکٹر بشیر کی اہلیہ راحت بدر نے ان کی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں درخواست دی اور پھر تمام کوششوں کے بعد انہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری موصول ہوئی- جس پر بشیر بدر کے اہلخانہ اور خود بشیر بدر نے ڈگری کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو: 48 برس بعد ڈاکٹر بشیر بدر کو ملی پی ایچ ڈی کی ڈگری

واضح رہے کہ ڈاکٹر بشیر بدر نے پی ایچ ڈی سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کی ڈگری 1969ء میں حاصل کی تھی۔ یہاں خاص بات یہ ہے کہ ایم اے کے نصاب میں اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں خود بشیر بدر کی نظموں اور غزلوں کو پڑھایا جاتا تھا- خود ڈاکٹر بشیر بدر نے ایم اے کے نصاب میں اپنی غزلوں اور نظموں کو پڑھا تھا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.