انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون' پر کانگریس ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے۔'
مسٹر چوہان نے بی جے پی کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ 'بھارت دنیا کے ستائے ہوئے لوگوں کو پناہ دینے والا ملک رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی ایکٹ لوگوں کو شہریت دینے کا قانون ہے، چھیننے کا نہیں۔'
انہوں نے پوچھا کہ کانگریس بتائے کہ 'شہریت قانون کی مخالفت کون کر رہا ہے۔'
انہوں نے کانگریس کے لوگوں سے ووٹ بینک کی سیاست چھوڑنے کی اپیل بھی کی۔
مزید پڑھیں: پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر سی اے اے کے خلاف مظاہرہ
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے یہ قانون لاکر ستائے ہوئے لوگوں اور متاثرہ گزینوں کو بی جے پی کے وعدے کے مطابق انصاف دینے کا کام کیا ہے۔