ETV Bharat / city

عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ جلد متوقع: شیوراج سنگھ - ریاست مدھیہ پردیش

ریاست مدھیہ پردیش میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بھارت میں منتقلی کے امکان پرغور کرتے ہوئے مدھیہ پردیش حکومت مزدورں سے متعلق اصول و قواعد کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزدوروں سے متعلق عہد یداروں کے ساتھ جلد ہی میٹنگ

author img

By

Published : May 4, 2020, 2:54 PM IST

آپ کو بتا دوں کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اس تعلق سے جلد ہی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ جس میں مزدوروں کو مزید ریلیف دینے پر غور کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن کے بعد سے کام کی تلاش میں دوسرے ریاستوں کو جانے والے مزدوروں کی مسلسل واپسی جاری ہے۔ اس کے لئے اسپیشل ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔حکومت دیگر ریاستوں میں کام کرنے والے مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو بھی اسکیمز کے فوائد دینے پر غور کررہی ہے۔

ساتھ ساتھ مزدور اصول وقواعد میں بھی بہتری لائی جارہی ہے، تاکہ مدھیہ پردیش میں آنے والی کمپنیوں کو ریلیف دیا جاسکے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان جلد ہی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے محکمہ توانائی کے حکام اور بجلی کمپنیوں کے عہدیداروں سے بات چیت کریں گے۔ میٹنگ میں بجلی کی فراہمی، میٹر ریڈنگ اور بلوں کی ادائیگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.