ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ شیوراج نے کووڈ ویمن واریئر نازیہ خان کو مبارکباد پیش کی

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 5:26 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے نیشنل کمیشن فار ویمن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر شیو پور ضلع کی آنگن واڑی کارکن نازیہ خان کو مبارک باد دی ہے۔

Chief Minister Shivraj congratulated covid women warrior nazia khan
وزیراعلیٰ شیوراج نے کووڈ ویمن واریئر نازیہ خان کو مبارکباد پیش کی

وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے قومی ویمن کمیشن کے ذریعہ کووڈ ویمن واریئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے پر آنگن واڑی کارکن نازیہ خان کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کووڈ کے دور میں ریاست کے 8 کروڑ عوام کی خدمت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دہلی میں نیشنل ویمن کمیشن کے 29 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیر برائے بہبودیء خواتین و اطفال اسمرتی ایرانی، نازیہ خان کو کووڈ وویمن واریئر ایوارڈ سے سرفراز کریں گی۔

نازیہ شیوپور کے ہیرا گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک آنگن واڑی کارکن ہیں۔ نازیہ کو کورونا کے دور میں ڈیوٹی کرنے پر اہل خانہ کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت نازیہ خان خود ڈینگو کا علاج کروا رہی تھیں لیکن کورونا انفیکشن کے دوران انہوں نے متعدد غیر مقیم خاندانوں کو حکومت کے گائڈ لائنز کے مطابق کورنٹائن کروا کر مناسب علاج اور معاونت فراہم کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.