ETV Bharat / city

شہڈول: ضلع ہسپتال میں مزید دو بچوں کی موت

شہڈول ضلع ہسپتال بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ شہڈول ضلع ہسپتال میں پچھلے 12 گھنٹوں کے اندر دو بچے فوت ہوچکے ہیں۔

Children died
بچوں کی موت
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 6:37 PM IST

شہڈول ضلع ہسپتال میں ایک بار پھر سے دو بچوں کی موت ہو گئی ہے، جس کے بعد سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں کے اندر یہ دونوں موتیں ہوئی ہیں۔ شہڈول ضلع ہسپتال اس وقت بچوں کی موت کے معاملے میں سرخیوں میں ہے کیوںکہ یہاں سلسلے وار طریقے سے بچوں کی موت ہو رہی ہے۔ ضلع ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر 10 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔

شہڈول ضلع ہسپتال بچوں کی ہلاکت کے معاملے میں ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے اور یہ سلسلہ ابھی بھی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ شہڈول ضلع ہسپتال میں پچھلے 12 گھنٹوں کے اندر دو بچے فوت ہوچکے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک بچہ پالی سے آیا تھا جو 7 ماہ کا تھا اور نمونیا کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی، جبکہ جمعرات کی صبح بچے کو نازک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ

وہیں دوسرا بچہ جس کی موت ہوئی ہے وہ ڈنڈوری سے لایا گیا تھا۔ یہ بچہ ایک ماہ 10 روز کا تھا۔ بچے کی موت کی وجہ اس کا وزن کم ہونا تھا۔

شہڈول ہسپتال میں ایک ہفتہ کے اندر ہی 10 بچے فوت ہوگئے ہیں۔ بچوں کی ہلاکت کی وجہ سے ضلع ہسپتال پورے ملک میں سرخیوں میں ہے۔ صرف یہی نہیں 2 ماہرین کی ٹیم بھی بچوں کے لئے جبل پور میڈیکل کالج بھیجی گئی تھی۔ یہ ٹیم بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے اور وہ اپنی رپورٹ براہ راست ریاستی حکومت کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلی، وزیر داخلہ اور وزیر صحت سبھی نے اس معاملے کا نوٹس لیا ہے لیکن پھر بھی بچوں کی ہلاکت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.