ETV Bharat / city

بی جے پی رکن اسمبلی گرفتار

author img

By

Published : Jun 26, 2019, 6:01 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ نے اندور میں میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے ساتھ مارپیٹ کی۔

bjp

اس واقعے کے بعد آکاش وجے ورگیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد جب انہیں کورٹ لے جایا جا رہا تھا، اس دوران ان کے حامیوں نے ہنگامہ کیا۔

مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے مہاتما گاندھی روڈ تھانہ پولیس اسٹیشن نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اور رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ اور ان کے نامعلوم دس حامیوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے الزام میں معاملہ درج کیا ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے میونسپل اہلکاروں کو پیٹا

تمام کے خلاف سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق گنجی کمپاونڈ علاقے میں واقع ایک خستہ حال مکان منہدم کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کا عملہ پہنچا تھا۔

رکن اسمبلی آکاش وجے ورگیہ نے میونسپل حکام کو کارروائی نہیں کرنے کی ہدایت دے کر وہاں سے جانے کے لیے کہا۔ اس درمیان حکام کے واپس نہیں جانے پر وجے ورگیہ برہم ہو گئے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنے کے بلے سے میونسپل کارپوریشن کے ایک بلڈنگ انسپکٹر اور بلڈنگ افسر کے ساتھ مارپیٹ کی۔ اس دوران وجے ورگیہ کے حامیوں نے موقع پر موجود میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے دیگر لوگوں کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.