ریاست مدھیہ پردیش میں مسلسل بارش کے سبب صوبے کے کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہو گئے ہیں۔
بھارتی جنتا پارٹی کے سابق وزیر اعلی کانگریس پارٹی پر سیلاب متاثرہ علاقوں کو لے کر حملہ بول رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ان علاقوں کا لگاتار دورہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر الزام لگایا ہے، کہ حکومت ان سیلاب متاثرہ علاقوں کی کوئی مددنہیں کر رہی ہے ۔
شیو راج سنگھ کے ان بیانات پر کانگریس پارٹی کے سینیئر ترجمان نریندر سلوجا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'شیو راج سنگھ چوہان ڈرامہ کررہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز سے سیلاب متا ثرہ علاقوں کےسروے کے لیے ٹیم آئی تھی، پر سروے کا کام پورا نہیں کیا گیا'۔
اور مرکزی حکومت نے ابھی تک متاثرین کیلئے ایک پیسہ نہیں دیا ہے ۔انہوں نے کہا 'شیوراج سنگھ چوہان کانگریس کے خلاف احتجاج کر رہے ہے۔ اور وہ یہ سب خبروں میں بنے رہنے کے لئے کر رہے ہیں'۔
جبکہ کانگریس حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کررہی ہے ان کی پریشانی کو سمجھتے ہوئے ان کو مدد پہنچائی جارہی ہے۔
جس کے تحت کسانوں کو آٹھ ہزار ہیکٹر سے لے کر تیس ہزار ہیکٹر تک کا معاوضہ دیا جائے گا، مکان کیلئے ایک لاکھ روپے اور مکھہ منتری آواس یوجنا میں شامل کیا جائے گا۔
کسانوں کو بیج اور طلباء و طالبات کو کاپی کتابیں دی جائے گی،مویشیوں کی موت پر 3000 سے 30 ہزار کی مدد کی جائے گی، کسانوں کے قرضے معاف کئے جائیں گے، تین ماہ کا بجلی بل معاف بھی معاف کیا جا ئیگا، اور یہ سب 15 اکتوبر تک پورا ہو جائے گا ۔