ETV Bharat / city

بھوپال: کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

بھوپال میں اس وقت کورنا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 28 ہے۔ 16 اکتوبر کو سب سے زیادہ 11 مثبت آئے- اس سے قبل 15 اکتوبر کو 6 متاثرہ پائے گئے تھے- اس کے ساتھ ہی 22 اکتوبر کو شہر میں ایک ہی دن میں 20 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 1:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اکتوبر ماہ میں اب تک ریاست میں 197 کورونا مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا انفیکشن کے معاملے مسلسل سامنے آرہے ہیں- اکتوبر کے مہینے میں ریاست میں 197 مثبت میں سے 89 صرف بھوپال سے ہیں- یعنی بھوپال میں تقریباً 45 فیصد کیس رپورٹ درج ہوئے ہیں- جب کہ بقیہ کیس دیگر اضلاع سے ہیں۔ تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ شہر میں 98 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

بھوپال میں اس وقت کورنا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعاد 28 ہے۔ 16 اکتوبر کو سب سے زیادہ 11 مثبت آئے- اس سے قبل 15 اکتوبر کو6 متاثرہ پائے گئے تھے- اس کے ساتھ ہی 22 اکتوبر کو شہر میں ایک ہی دن میں 20 کورونا پازیٹیو پائے گئے۔

اس میں میں بیرا گڑھ اسٹیشن پر اندور پٹنہ ایکسپریس میں سوار 16 افراد اور دیگر مقامات پر چار افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق اترپردیش اور بہار سے تھا۔

گزشتہ روز ریاست میں 9 کورونا وائرس سے مثبت افراد پائے گئے- ہوشنگ آباد میں چار مثبت پائے گئے- بھوپال میں 3 اندور, ساگر, نرسنگ پور میں 1-1 معاملے درج کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے سبب فوت ہوئے افراد کے بچوں کا ٹیوشن فیس محکمہ تعلیم ادا کرے گا

19 اور23 اکتوبر کے درمیان ریاست کے 10 اضلاع میں 49 نئے مثبت پائے گئے ہیں- ان میں سے بھوپال میں 13, دھار میں 10, اندور 9, ہوشنگ آباد میں 6, ساگر میں 5 اور نرسنگ پور میں 2 متاثر پائے گئے ہیں- اس کے علاوہ میں نیمچ, جبلپور, رتلام, راجگڑھ میں 1-1 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.