وجے شری اسپورٹس کلب آف دھار کی جانب سے تیار کردہ اس سینیٹائزر مشین کو ضلع کے آنند چوپٹی میں رکھا گیا ہے۔
اس آٹومیٹک سینیٹائزر اسپرے مشین سے کوئی گزرے گا تو اسی وقت مشین سے خودکار اسپرے سے گزرنے والا شخص مکمل طور پر صاف ہوجائے گا۔
وجئے شری اسپورٹس کلب کے ڈائریکٹر سنی راٹھور کا خیال ہے کہ صحت سے متعلق کارکنان، پولیس اہلکار، میڈیا اہلکار اور صاف صفائی رکھنے والے وہ افراد جو کورونا وائرس کے خلاف اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اپنے گھر جانے سے پہلے اس خودکار سینیٹائزر اسپرے مشین سے گزریں تاکہ وہ مکمل طور پر صاف ہو سکیں۔