ETV Bharat / city

ڈاکٹر نے کیمرہ مین پر بیلٹ سے کیا حملہ - صحافی پر حملہ

ایک نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین روی پرجاپتی کے ساتھ ڈاکٹر راکیش اہرور کی غنڈہ گردی کیمرے میں قید ہو گئی۔

ڈاکٹر نے کیمرہ مین پر بیلٹ سے کیا حملہ
ڈاکٹر نے کیمرہ مین پر بیلٹ سے کیا حملہ
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 3:57 AM IST

اس ملک میں صحافیوں پر حملہ کوئی نئی بات نہیں ہے، ملک کے کسی نہ کسی کونے میں صحافیوں پر حملے ہو تے رہتے ہیں، ریاست مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں ڈاکٹر نے ایک کیمرہ مین کو بیلٹ سے مارنے کی کوشش کی، لیکن ڈاکٹر اپنے ارادے میں ناکام ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ صحافی ایک وائرل ویڈیو سے متعلق سول سرجن ڈاکٹر کھرے سے بائٹ لینے پہنچا تھا لیکن ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹر راکیش اہیروار نے بیلٹ نکالا اور صحافی روی پرجا پتی کو مارنے کے درپے ہو گئے، لیکن جب روی کے دوسرے ساتھی نے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کی تو ڈاکٹر اپنے کیبن کی جانب بھاگنے لگا۔

ڈاکٹر نے کیمرہ مین پر بیلٹ سے کیا حملہ

ڈاکٹر کے اس حرکت کی ہر طرف مذمت ہو رہی ہے، اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی نے کہا کہ اس حکومت میں غنڈا راج عروج پر ہے، رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ 'جب بی جے پی کے لوگ مجھ پر جان لیوا حملہ کرسکتے ہیں، تو آپ پر کیوں نہیں کرسکتے ہیں، ایسے لوگوں کو حکومت کا تحفظ حاصل ہے۔

تاہم اس پورے معاملے پر تفتیش کے بعد ، چیف میڈیکل آفیسر کارروائی کی بات کررہے ہیں، بلدیہ مکیش ٹنڈن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس شخص کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس نے اس طرح کی حرکت کرنے کی کوشش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.