ETV Bharat / city

ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار - Women in India

ریاست مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کے جاورا میں پولیس نے ایک خاتون کے ساتھ ریپ اور اس کے بعد قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع سے گرفتار کر لیا ہے۔

ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
author img

By

Published : Jun 16, 2019, 9:58 PM IST

جاور کے سی ایس پی آگم جین نے آج بتایا کہ ملزم بنكٹ لال کو اس کی رہائش گاہ سے راجستھان کے پرتاپ گڑھ ضلع کے سالمگڑھ تھانہ علاقہ کے گاوں بورديا سے کل گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واقعہ کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جاورا کے نزدیک سات دن پہلے ایک خاتون کی خون سے لت پت لاش ملی تھی۔ اس کا چہرہ کچلا ہوا تھا، جس سے اس کی شناخت نہیں ہو پا رہی تھی۔ تفتیش کے دوران پولیس کو موقع سے مرد کے کپڑے اور کچھ سامان ملا تھا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے ساتھ ریپ کی بات بھی سامنے آئی تھی۔

پولیس کو جانچ کے دوران موقع سے ایک تھیلی ملی جس میں کچھ کاغذات اور ایک آدھار کارڈ تھا جس سے مرنے والی کی شناخت خاتون کے طور پر ہوئی تھی۔ وہ بڑاودا تھانہ علاقے كھوجن كھیڑا گاؤں کی رہنے والی تھی۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم تک پہنچی اور اسے رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔

sample description
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.