پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولسی جائے وقوع پر پہنچی اور ضروری رسومات کے بعد لاش کو قبضے میں لے لیا گیا، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سمت کے طورپر ہوئی ہے، جو یہاں کلیکٹر کے دفتر کے احاطے میں چائے کا ٹھیلا لگاکر اپنی روزی روٹی کماتا تھا۔
ذرائع نے کہا کہ فی الحال اس کی موت کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔معاملے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔لاش کلیکٹر کے دفتر کے احاطے کے پاس ملی ہے۔