ETV Bharat / city

بھوپال: کورونا وائرس کے 97 نئے مثبت معاملے - bhopal

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 97نئے مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔

بھوپال: کورونا وائرس کے 97 نئے مثبت معاملے

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 6:06 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منگل کو کورونا وائرس کے 97 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3789 ہوگئی ہے۔ جبکہ ان مریضوں میں سے 2723 صحت یاب ہوکر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کو 97 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے 943 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اب تک 123 افراد اس وبائی بیماری کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔ بھوپال میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 3789 مریضوں میں سے 2723 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

بھوپال کے چرایو اسپتال سے صحت یاب ہونے کے بعد آج 21 متاثرہ مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق منگل کو پائے گئے 97 نئے مریضوں میں سی ایم سی ایچ کیمپ سے چار، آریرا کالونی سے دو، پی ایچ کیو سے ایک، تھانہ آر پی ایف سے دو، 18 ویں بٹالین پلک ہوٹل سے دو، سی آر پی ایف کیمپ بنگارسیا سے ایک، ایس آر ایف کیمپ سے چھ، ٹی ٹی نگر سے دو، جی ایم سی سے دو، جہانگیر آباد سے ایک اور جی ایم سی سے پائے گئے ایک مریض شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 9لاکھ گیارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ اس مہلک وبا کی زد میں آکر 23ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.