ETV Bharat / city

گوالیار: 50 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں تقریباً 50 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے جیروگیہ اسپتال میں استعفیٰ دے دیا۔ یہ سب میڈیکل آفیسر تھے جنہیں ایک ہفتہ قبل عارضی طور پر کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 6:13 PM IST

گوالیار: 50 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا
گوالیار: 50 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے استعفیٰ دیا

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں تقریباً 50 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے جیروگیہ اسپتال میں استعفیٰ دے دیا۔ یہ سب میڈیکل آفیسر تھے جنہیں ایک ہفتہ قبل عارضی طور پر کووڈ 19 سے نمٹنے کے لئے بھرتی کیا گیا تھا۔

جی آر ایم سی میڈیکل کالج کے تقریباً 84 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو عارضی طور پر مختلف محکموں میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب ان میں سے 50 ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے اپنا استعفیٰ جی آر ایم سی میڈیکل کالج مینیجر کو پیش کر دیا ہے۔

ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے ذریعے اچانک استعفیٰ دینے کی وجہ مدھیہ پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے آرڈر میں تبدیلی اور کورونا وائرس کا ڈر بتایا جا رہا ہے۔

دراصل لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچانے کے لئے ڈاکٹرز کی کمی نہ ہو اس کے لئے میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مدھیہ پردیش کے جی آر ایم سی کالج آف گوالیار سمیت ریاست کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز سے ایم بی بی ایس انٹرنشپ کو 3 ماہ کی مستقل تقرری جاری کی تھی۔

تقرری کا حق ڈی ایم کو دیا گیا تھا اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کو مقرر کرنے کے لئے 55000 ماہانہ اعزازی ادائیگی کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس حکم کے بعد گوالیار میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی تقرری کی گئی تھی لیکن بعد میں میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ایک اور حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ خواہشمند ہیں، وہ بھی شامل ہوسکتے ہیں اور ان الفاظ کا استعمال کرنے کے سبب ڈاکٹرز نے استعفیٰ دے دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.