ETV Bharat / city

بھاگلپور:'عالمی یوم ماحولیات' پر شجر کاری مہم

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:28 PM IST

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ضلع بھاگلپور کے تلکا مانجھی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم پروگرام کا اہتمام کیا گیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سبھی طلبا و طالبات کو ایک ایک پودا لگانے کی ذمہ داری سونپی جس کی دیکھ ریکھ کی بنیاد پر انہیں نمبرات بھی دئے جا ئیں گے۔

بھاگلپور: تلکا مانجھی یونیورسٹی میں شجر کاری مہم

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور کے تلکامانجھی یونیورسٹی کے لال باغ احاطے میں 'این ایس ایس' اراکین کے ذریعے شجرکاری مہم پروگرام عمل میں آیا۔

پروگرام کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانلسر پروفیسر اجئے کمار سنگھ نے کی۔ وائس چانلسر نے طلباء و طالبات کو ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھانے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 'حالیہ دنوں میں کورونا وائرس وبا اور دیگر طوفان کی اصل وجہ یہی ہے کہ ہم نے قدرت کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور ماحولیات کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ روا رکھا ہے۔ لہذا ہمیں اپنے ماحولیات کے تئیں بیدار ہونا ہو گا اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے'۔

انہوں نے 'سبور ایگریکلچر یونیورسٹی' سے لائے گئے آم کے ایک پود بھی لگائے، ساتھ ہی انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے سبھی طلباء و طالبات کیلئے ایک ایک پود لگانا ضروری قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے طلبا و طالبات کو چار برسوں تک اپنے ہاتھوں سے لگائے گئے پود کی نگرانی اور حفاظت کی ذمہ داری دی اور اسی ذمہ داری کے بنیاد پر انہیں نمبرات بھی دئے جائیں۔

مزید پرھیں: عالمی یوم ماحولیات: ماحولیات کا تحفظ اہم چیلنج

پروگرام کے دوران سماجی دوری کا خیال برتنا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل ارون کمار سنگھ، پبلک ریلیشن افسر پروفیسر دیپک کمار دنکر، اور این ایس ایس کے ممبران اور یونیورسٹی کے ملازمین وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.