بہار کے بھاگلپور ضلع کے لودی پور تھانہ علاقہ سے ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے کثیر مقدار میں شراب کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
بھاگلپور ایکسائز سپرنٹنڈنٹ اوما شنکر پرساد نے پیر کو یہاں بتایا کہ جھارکھنڈ سے غیر قانونی انگریزی شراب کی ایک بڑی کھیپ بھاگلپور سے گذرنے کی اطلاع پر ایکسائز انسپکٹر چندن کمار کی قیادت میں تشکیل خصوصی ٹیم نے اتوار کی رات زیرو مائل کے نزدیک گھیرا بندی کی۔
اس دوران ایک مینی ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران 143 کارٹن میں رکھی گئی 4068 بوتل انگریزی شراب ضبط کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ موقع سے دو شراب اسمگلر سہندر چودھری اور پروین کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اوما شنکر پرساد نے بتایا کہ دونوں اسمگلر سمستی پور ضلع کے سرائے رنجن اور تاجپور کے رہنے والے ہیں۔ دونوں جھارکھنڈ سے انگریزی شراب کی کھیپ کو بذریعہ سڑک بیگو سرائے لے جارہے تھے۔ اسی سلسلے میں مینی ٹرک کو ضبط کرنے کے بعد شراب اسمگلروں کے خلاف ایکسائز اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
(یو این آئی)