ETV Bharat / city

قرنطینہ مراکز پر صفائی کا کوئی نظام نہیں - مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا

دیگر ریاستوں سے خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ لوٹ رہے مزدوروں کیلئے ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں بھی جگہ جگہ کوارنٹائن سینٹر بنائےگئے ہیں جہاں ان مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

There is no sanitation system at quarantine centers
قرنطینہ مراکز پر صفائی کا کوئی نظام نہیں
author img

By

Published : May 12, 2020, 4:39 PM IST

بھاگلپور سے تقریبا دس کلو میٹر دور جگدیش پور بلاک میں پھلوریہ مڈل اسکول کا قرنطینہ مرکز ہے۔ جو آبادی سے تھوڑی دوری پر واقع ہے اور ضلع انتظامیہ نے یہاں ٹھہرائے گئے مزدوروں کیلئے کھانے پینے اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔ لیکن صفائی ستھرائی یہاں ایک بڑا مسئلہ ہے جو کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے سب سے ضروری ہے۔

قرنطینہ مراکز پر صفائی کا کوئی نظام نہیں

اس قرنطینہ مرکز کے 58 کمروں میں 178 لوگوں کو ٹھہرایا گیا ہے، جس میں حیدرآباد سے لوٹنے والی قریب دس خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ان لوگوں کی شکایت تھی کہ دودھ انتہائی پتلا ہوتا ہے جسے بچے نہیں پیتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ تر کھانے کے اوقات میں ایک ہی طرح کی سبزی دینے کی شکایت بھی کی۔

ان لوگوں کی شکایت کو دیکھتے ہوئے بھاگلپور ڈی آر ڈی اے کے ڈائریکٹر پرمود کمار پانڈے نے بذات خود حالات کا جائزہ لیا اور کھانے پینے کا معیار بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی۔ حالانکہ انہوں نے کیمرہ پر کچھ بھی بولنے سے انکار کیا لیکن زبانی طور پر انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ان لوگوں کیلئے بہتر سے بہتر انتظام کرنے کی کوشش میں ہے۔

اب تک بیرون ریاست میں پھنسے مزدوروں کو لے کر چار خصوصی ریل گاڑیاں بھاگلپور پہنچ چکی ہیں اور ان لوگوں کیلئے بھاگلپور کے الگ الگ بلاکوں میں اسی طرح قرنطینہ مراکز بنائے گئے ہیں۔

There is no sanitation system at quarantine centers
قرنطینہ مراکز پر صفائی کا کوئی نظام نہیں

بیرون ریاست سے مزدوروں کی آمد کے ساتھ ہی بھاگلپور میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے لہذا ایسے مراکز کی نگرانی کرنا اور بیماری کو مقامی لوگوں میں نہ پھیلنے دینا ضلع انتظامیہ کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.