ETV Bharat / city

بھاگلپور: پولیس کا قابل ستائش اقدام - بھاگلپور کے ایس ایس پی آشیش بھارتی

امن و قانون برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی ذمہ داری ادا کرنے میں پیش پیش رہنے والے بھاگلپور کے نوجوان ایس ایس پی آشیش بھارتی نے سبھی تھانہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ایک تالاب کو گود لیں اور اس کو صاف کراکے ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔

SSP Ashish Bharti of Bhagalpur ordered all police stations to adopt a pond
خشک تالاب کا نظارہ
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 7:37 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:52 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں ٹی این بی کالج کے سامنے سرکاری تالاب اطراف کے گندے پانی کے گرنے سے کافی زیادہ خراب ہوگیا ہے، مزید یہ کہ جانوروں کی گندگی اس کے اطراف میں جمع کرنےکی وجہ سے گندگی کافی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ کم آبادی کے باوجود ماحولیاتی آلودگی ایک مسئلہ ہے۔ اس جیسے تالابوں کی صفائی اور کنارے زیادہ سے زیادہ پیڑ پودے لگانے کے لیے ریاستی حکومت نے جل جیون ہریالی مہم کا آغاز کیا ہے جس کی عام لوگ ستائش کر رہے ہیں۔

بھاگلپور: پولیس کا قابل ستاش اقدام

اس طرح کے تالابوں کو ہریالی بخشنے کے لیے بہار پولس نے بھی اپنا ہاتھ بڑھایا ہے۔ امن و قانون برقرار رکھنے کےعلاوہ اس طرح کے سماجی ذمہ داری ادا کرنے میں پیش پیش رہنے والے بھاگلپور کے نوجوان ایس ایس پی آشیش بھارتی نے سبھی تھانہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ایک تالاب کو گود لیں اور اس کو سجاتے سنوارتے ہوئے ماحولیات کے تئیں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں۔ اس لیے کہ ماحولیات کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ٹی این بی کالج کی طرح بھاگلپور میں درجنوں تالاب ہیں۔ جس کی گہرائی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے گرمی کے دن میں خشک ہو جاتے ہیں اور اس پر غیر قانونی طریقہ سے تجاوزات کر گھر بنا لیے گئے ہیں۔

بہار حکومت کے تالابوں کو ہرا بھرا کرنے اور تجاوزات سے پاک کرنے کی مہم کی عام لوگ تعریف کر رہے ہیں لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ ’ جل جیون ہریالی پروگرام کو حکومت ایمانداری کے ساتھ لاگو کرے۔ ورنہ یہ بھی پلاسٹک پر پابندی جیسا ہی قانون ہوجائے گا جہاں بہار میں پلاسٹک پر پابندی ضرور ہے لیکن دکاندار اور عام لوگ سرے عام اس کا استعمال کر رہے ہیں جو ماٰحولیات کی دشمن ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.