ETV Bharat / city

فیل ہونے والے طلبہ کا پروفیسر پر سنگین الزام - طلبہ و طالبات کی تعداد تقریبا 45 ہے

بھاگلپورایس ایم کالج کی طلبا و طالبات نے پروفیسر پر یہ الزام لگایا کہ 'پیسے نہیں دینے پر پروفیسر نے انہیں پریکٹیل میں فیل کر دیا ہے۔

'فیل ہونے والی طالبات کا پروفیسر پر الزام'

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 8:05 PM IST

بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع ایس ایم کالج کے احاطہ میں دھرنا پر بییٹھے طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں جان بوجھ کر فیل کیا گیا ہے۔

'فیل ہونے والی طالبات کا پروفیسر پر الزام'

اس تعلق سے طلبہ کا کہنا ہے کہ کہ ان لوگوں کے سبھی مضامین میں اچھے نمبرات آئے ہیں لیکن فزیکس کے پریکٹیکل پیپر میں انہیں فیل کردیا گیا ہے۔ لہذا فیل کرنے والے پروفیسر کے خلاف کارروائی کی جائے اور طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

فزیکس کے پریکٹیکل امتحان میں فیل ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد تقریبا 45 ہے۔ ان لوگوں نے ایس ایم کالج میں فزیکس کے پروفیسر وکرم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ 'پروفیسر نے پریکٹیکل سے قبل طلبہ سے دو دو ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا اور جن طالبات نے انہیں پیسہ نہیں دیا انہیں فیل کردیا گیا ہے۔

جبکہ ایس ایم کالج کے پرنسپل نے طالبات کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور وہ طلبہ کو پریکٹیکل میں فیل کرنے والے پروفیسر وکرم کا بچاؤ کرتے ہوئے نظر آئے، لیکن وہ اس بات کا تسلی بخش جواب نہیں دے پائے کہ اگر سبھی طلبہ باقی مضامین میں اچھے نمبرات سے پاس ہیں تو پریکٹیکل میں وہ کیسے فیل ہوئے۔

دھرنا پر بیٹھے ان طلبہ کی مانگ ہے کہ ان کی کاپی کی دوبارہ جانچ کرائی جائے، یا دوبارہ امتحان لے کر سال ضائع ہونے سے بچایا جائے، لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ بچے سبھی مضامین میں اچھے نمبرات سے کامیاب ہوں اور صرف پریکٹیکل میں فیل ہوجائیں۔

فیل ہونے والے طلبہ کا پروفیسر پر سنگین الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.