ETV Bharat / city

بھاگلپور میں سی اےاے کے خلاف خاموش احتجاج - بھاگلپور کا خاموش احتجاج

شہر و گاؤں کی مختلف تنظیموں کی  جانب سے بلائےگئے اس مشترکہ خاموش احتجاج میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے، اور حکومت کی جانب سے لائے گئے شہریت ترمیمی قانون کو وپاس لینے کی مانگ کی اس دوران مظاہرین کا کہنا تھاکہ اس قانون کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی سازش نہ کی جائے۔

خاموش احتجاج کرتے مظاہرین
خاموش احتجاج کرتے مظاہرین
author img

By

Published : Jan 22, 2020, 9:55 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:11 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خاموش احتجاجی مارچ نکالا گیا اس دوران مظاہرین نے شہریت ترمیمی قانون کے واپس لینے کی حکومت سے مانگ کی ۔

شہر و گاؤں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے بلائےگئے اس مشترکہ خاموش احتجاج میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے، اور حکومت کی جانب سے لائے گئے شہریت ترمیمی قانون کو وپاس لینے کی مانگ کی اس دوران مظاہرین کا کہنا تھاکہ اس قانون کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی سازش نہ کی جائے۔

بھاگلپور میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خاموش احتجاج

اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حکومت کے تئیں غصے کا اظہار کیا، شہر کے کلکٹریٹ سے لےکر پوسٹ آفس اور بھیکن پور تک لوگوں کا ہجوم تھا جو سڑکوں پر اتر آیا تھا۔ کچھ لوگ اپنے ہاتھوں میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کر رہے تھے، تو کچھ لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھا رکھا تھا۔ کلکٹریٹ کے پاس جمع ہوکر ڈی ایم کو میمورنڈم دینے کے بعد پرامن طریقے سے مظاہرین اپنے گھر کو واپس لوٹ گئے

شہر کے چار مراکز کو مظاہرین کے جمع ہونے کے لیے منتخب کیا گیا تھا جس میں برہ پورہ عید گاہ میدان، شاہ جنگی میلا میدان، زیرو مائل، اور زون مسلم ہائی اسکول تھا، جہاں لوگ ان مراکز پر جمع ہوئے اور پھر وہاں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے کلکٹریٹ کے پاس اکٹھا ہو کر ضلع کلکٹریٹ کے ہاتھوں صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپا۔

Intro:رفلی پیکج بنا کر بھیج رہا ہوں، اس کی اسکرپٹ میل سے بھیجی گئی ہے

Body:السلام

Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 11:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.