کرناٹک: ریاست کرناٹک کے دون گوروا ضلع کے مایا کونڈہ ہوبلی کے رامپورہ گاؤں کی رہائشی بندو نام کی لڑکی نے اپنے گاؤں میں سڑک نہیں بننے سے ناراض ہوکر شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
لڑکی نے اس کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیراعلی بسوراج بومائی کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ 'میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک یہاں کے لوگوں کو مناسب سڑک نہیں مل جاتی'۔
رامپورہ گاؤں جو داونگیرے چتردرگہ سرحد پر مایا کونڈہ ہوبلی سے ملتا ہے۔ اس گاؤں میں 40 گھر ہیں۔ یہاں کے لوگوں کو بہتر سڑک اب تک نہیں نصیب ہو سکی ہے۔ ہر سال بارش ہوتی ہیں تو لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سڑک کے خستہ حال ہونے کی وجہ سے طلبا نے اپنی پڑھائی روک دی ہے لیکن کچھ بچے 7 کیلومیٹر کی دوری طے کر کے اسکول جاتے ہیں۔
قابل غور ہو کہ سڑک خستہ حال ہونے سے لوگ اپنے بچوں کی شادی اس گاؤں میں کرنے سے کتراتے ہیں اور نہ ہی یہاں کی لڑکیوں سے کوئی جلدی شادی کرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: رابعہ سیفی جنسی زیادتی و قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ، بنگلور میں احتجاج
یہی وجہ ہے کہ گاؤں کی بندو نامی لڑکی نے پی ایم اور سی ایم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 'میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک میرے لوگوں کو مناسب سڑک نہیں مل جاتی'۔
اس کے علاوہ یہاں کے لوگوں کو موبائل ٹاور کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔ انہیں نیٹ ورک حاصل کرنے کے لیے دور جانا پڑتا ہے۔ ساتھ ہی بی پی ایل راشن کارڈ کے لیے گاؤں والوں کو 12 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Delhi Riots: ایک کیس کی ایف آئی آر دو تھانوں میں درج، ڈی سی پی سے جواب طلب
اس سے تنگ آکر ایک لڑکی نے طے کیا ہے کہ گاؤں میں جب تک سڑک بہتر نہیں ہو جاتی تب تک شادی نہیں کروں گی۔