ETV Bharat / city

یادگیر: جہیز کی لعنت کے خلاف بیداری مہم کی ضرورت - ای ٹی وی بھارت اردو

یادگیر میں رابطہ ملت کمیٹی کے سکریٹری عبدالسلیم تمکوی نے کہا کہ ہمیں اسلامی نقطہ نظر سے ان ایشو کو سمجھنا ہوگا اور اسلام میں شوہر اور اہلیہ کے درمیان جس رشتے کی بات کہی گئی ہے، اس پر عمل کرنا ہوگا۔

dowry
dowry
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 6:48 AM IST

گجرات میں جہیز اور شوہر کے ظلم کے بعد لڑکی کی خودکشی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے پورے ملک میں جہیز اور شوہر کے سلوک کے متلعق بحث شروع ہو گئی ہے۔ اس ضمن میں کرناٹک کے یادگیر میں رابطہ ملت کمیٹی کے سکریٹری عبدالسلیم تمکوی نے کہا کہ ہمیں اسلامی نقطہ نظر سے ان ایشو کو سمجھنا ہوگا اور اسلام میں شوہر اور اہلیہ کے درمیان جس رشتے کی بات کہی گئی ہے، اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ اس کے علاوہ جہیز جیسی لعنت کو دور کرنے کے لئے مسلم معاشرے میں اس کے خلاف ایک مہم چلانی ہوگی تبھی اس قسم کے واقعات کی خبر ہمیں پریشان نہیں کرے گی۔

یادگیر: جہیز کی لعنت کے خلاف بیداری مہم کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ معاشرتی زندگی آج لوگوں کے لیے کئی وجوہات کی وجہ سے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے لوگ اپنے بچوں کے رشتے ایسی جگہ پر کر رہے ہیں جہاں خوب سیرت نہیں خوبصورت کو ترجیح دی جارہی ہے اور اکثر جگہوں پر تو صرف دولت روپیہ پیسے کی خاطر شادی بیاہ کیا جا رہا ہے جبکہ شادی کرنا ایک سنت رسول ہے اور سب سے اچھی شادی وہ ہے جوسادگی کے ساتھ طے پاتی ہے اور اسلامی طریقے سے انجام پاتی ہے مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ سماج میں خاص کر مسلم معاشرے میں شادی کے کچھ ہی دن بعد مختلف مسائل سامنے آرہے ہیں۔اس کے کئی وجوہات ہیں جن میں سے دین سے دوری، رشتوں کی اہمیت سے ناواقفیت، شادی میں بے جا رسم و رواج، جہیز کا لین دین اور بے جا خواہشات سب سے اہم ہے۔
عبدالسلیم تمکوی سیکرٹری رابطہ ملت کمیٹی ضلع یادگیر نے ای ٹی وی بھارت سے رشتوں کی اہمیت اور چہیز پر خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ زندگی بھر دکھ درد میں ساتھ رہنے کے رشتے کا نام شادی ہے لیکن آج کے دور میں شادی ایک کاروبار بن گئی ہے، جس کی وجہ سے رشتوں کی اہمیت ختم ہوتی جارہی ہے اور جہالت عام ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کسی لڑکی سے رشتے کی بات ہوتی ہے تو اس کے ساتھ لین دین کی بات کرنا رشتوں میں زہر گھولنے کے برابر ہے۔
عبدالسلیم نے مزید کہا کہ مسلم معاشرے میں غربت عام ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کی شادی ایک اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے جس میں سب سے بڑی رکاوٹ شادی میں لین دین اور جہیز کی آرہی ہے، جس کی وجہ سے کی لڑکیاں آج شادی جیسے بندھن سے محروم ہیں، اس کے کہیں نہ کہیں ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو شادی کو ایک کاروبار بنا رہے ہیں اور لین دین جہیز کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب اپنی شریک حیات کا انتخاب کریں تو صرف عزت اور خلوص محبت اور خاندان کو دیکھیں تاکہ آپ کی زندگی میں سکون ہو اور آپ ایک مومن کی زندگی گزاریں تاکہ دنیا اور آخرت میں آپ کی کامیابی حاصل ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.