کرناٹک کے ضلع یادگیر میں نارائن پور میں واقع آبی ذخیرہ ضلع کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ ہے۔ جہاں سے لاکھوں کھیتوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ جس سے اطراف و اکناف کے لاکھوں کسان مستفید ہوتے ہیں۔
ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے آبی ذخیرہ نارائن پور اور سنتی کا دورہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ عہدیداران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں سیلاب کے دوران پیش آئے واقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں پہلے سے ہی سیلاب کی صورتحال میں ہر طرح کے انتظامات پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نارائن پور ضلع کا سب سے اہم ذخیرہ ہے۔ یہاں سے لاکھوں کھیتوں کو آبپاشی کی سہولت دی جاتی ہے۔ انہوں نے عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ دیہات کے معاملوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے حکام کو سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راگا پریا نے نارائن پور آبی ذخیرے کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں موجود لوگوں کے مسائل سے فوری طور پر آگاہی حاصل کرنے کی ہدایت دی۔