ترقی اور ٹکنالوجی کے اس دور میں الیکٹرانک آلات جیسے موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال میں حد درجہ احتیاط کی ضرورت اس لیے ہے کہ ان آلات کی ھیکنگ عام بات ہوتی جارہی ہے۔
الیکٹرانک آلات بالخصوص موبائل اور لیپ ٹاپ کے نئے نئے ایپلیکیشنز کو وائرس اور ھیکرز کے خطرات لاحق ہوتے رہتے ہیں۔ اسی موضوع پر شہر بنگلور میں "ایرا 3Q" کی جانب سے خاص طور پر صحافیوں کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یہ سکھایا گیا کہ الیکٹرانک آلات کا محفوظ استعمال کیسے کیا جائے۔
اس تربیتی پروگرام میں شہر کے متعدد صحافیوں نے شرکت کی اور شرکاء کو شرکت کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔