کرناٹک وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر بورڈ کے موجودہ ارکان و ایم ایل ایز تنویر سیٹھ، کنیز فاطمہ اور ایڈووکیٹ آصف علی کے علاوہ وقف پروٹیکشن ایکشن کمیٹی نے سوال اٹھایا اور کورٹ میں ان کی رکنیت کو چیلنج کیا، جس کے نتیجے میں ہائی کورٹ نے ریاض خان کی رکنیت پر روک لگا دی ہے۔
مزید پڑھیں: یادگیر: 'کرناٹک حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن'
محمد الیاس نے مزید بتایا کہ 'انہوں نے ہائی کورٹ کے تفصیلی آرڈر کے ساتھ ایک مکتوب کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او کو بھیج کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان احکامات پر عمل کیا جائے اور عبد الریاض خان کو وقف بورڈ کی میٹنگز و دیگر کاموں سے دور رکھا جائے۔'