کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے دوران بھارت میں چلائی جا رہی 200 خصوصی ٹرینوں میں کرناٹک کے ضلع یادگیر سے دو خصوصی ٹرینیں ہو کر گزرتی ہیں۔
ان ٹرینوں میں مسافر جنرل ٹکٹ پر سفر نہیں کر سکتے مسافروں کو صرف ریزرویشن ٹکٹ پر ہی سفر کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ سفر کرنے والے مسافروں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے تحت لوگوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور یادگیر ریلوے اسٹیشن پر اس کی خصوصی جانچ کی جا رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر آروگییہ سیٹو ایپ بھی ڈاؤن کرنے کے لئے مسافروں کو بتایا جا رہا ہے۔ اس کے لئے اسٹیشن پر اس کے متعلق بار بار اعلان کیا جا رہا ہے۔
سفرکرنے والے مسافر کا پتہ فون نمبر کے علاوہ تھرمل اسکریننگ بھی کی جارہی ہے۔ اس کے لئے ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوتے ہوئے لوگوں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
واضح ہو کہ یادگیر سے گزرنے والی دو ٹرینوں میں پہلی بینگلور ممبئی ادیان ایکسپریس اور دوسری نظام آباد تروپتی رائلسیما ایکسپریس ہے۔ ان دونوں ٹرینوں سے یادگیر کے مسافر سفر کرسکتے ہیں۔
ٹرین نمبر 11301 ادیان ایکسپریس سے یادگیر کے عوام بینگلور یا پھر ممبئی کا سفر کر سکتے ہیں جبکہ ٹرین نمبر 12794 نظام باد سے تروپتی جانے والی رائلسیما ایکسپریس تروپتی یا پھر حیدرآباد سے نظام آباد تک کا سفر کر سکتے ہیں۔