ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں گاندھی مجسمہ کے سامنے کسان تنظیم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مرکزی اوریاستی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس دوران دہلی دھرنے میں ہلاک ہوئے کسانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر کسان تنظیم کے ریاستی صدر مولا ملاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ 'مرکزی حکومت کسانوں اپنا غلام بنا چاہتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت ملک میں زرعی قوانین میں ترمیم کرکے زرعی شعبے کو کارپورٹ کمپنیز کے حوالے کرنا چاہتی ہے اور مرکزی حکومت صرف امبانی، اڈانی کو ہی امیر بنانا چاہتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں زرعی شعبے کو پوری طرح ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس ملک کا کسان اپنی محنت سے اپنے زمین میں اناج اگاتا ہے اور اپنی مرضی سے فضل کو فروخت کرتا ہے، مگر مرکزی حکومت زرعی شعبے کے قانون میں تبدیل کرکے کسان کو اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس ملک کسان بیدار ہوگیا ہے ملک بھر سے کسان دہلی دھرنے پر بیٹھے اس قانون کی مخالفت کررہے ہیں، جس میں 35 سے زائد کسانوں کی موت ہوچکی ہے باوجود اس کے دھرنا جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مودی حکومت اس قانون کو واپس لینے کی بات تک نہیں کررہی ہے اگر حکومت نے اس قانون کو واپس نہیں لیا تو آنے والے دنوں میں یہ دھرنا ملک کے لیے ایک انقلاب برپا کردے گا۔