عام لوگوں کے مسائل اور ان کی پریشانیوں سے قطع نظر حکومت اپوزیشن اور ماہرین سے صلاح مشورہ کے بغیر ہی اپنی من مرضی کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے دن ایک نئی مصیبت کا شکار ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی کام رائے مشورہ سے کیا جاتا ہے تو عام لوگوں کو اتنی تکلیفیں اُٹھانے نہیں پڑتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کا واحد راستہ لاک ڈاؤن سمجھ رہی ہے، جبکہ لاک ڈاؤن سے عام لوگوں کی بنسبت سماج کا مزدور و غریب طبقہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی مشکلات سے جوجھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتیں لاک ڈاؤن سے قبل مزدور غریب طبقے سے جڑے افراد و دیگر لوگوں کو کئی بڑی سہولیات دینے کا اعلان کر چکی ہیں اور پھر انہوں نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ' ان پریشان کن حالات کے پیش نظر ہم کرناٹک کے وزیر اعلی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی غریب خاندانوں کو مالی امداد فراہم کریں'۔