آج بھی یہاں قدیم صوفی سنتوں کی تہذیب وتمدن برقرار ہے۔ یہاں پر 50 سالہ قدیم طبلے اور ڈھول بنانے کی دکان موجود ہے۔ اس دکان کو عمر نیازی قوال طبلہ والا دکان کے نام سے جانا جاتاہے۔
دکان مالک رکن الدین نیازی قوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'اس دکان کو ان کے والد نے سنہ 1957 میں شروع کیا تھا۔ اب ان کے بیٹے اس دکان کو چلارہے ہیں۔ یہاں پر لوگ تبلا،ڈھول اور تاشے بنوانے کے لیے آتے ہیں۔ یہاں پر 3 ہزار گاہک کے مطالبے کے حساب سے طبلے بنائے جاتے ہیں۔ ان تبلوں میں سات قسم کے سور و ٹونس ہوتے ہیں۔
جس کو جو پسند ہے اس کو اس حساب سے بنا کر دیا جاتاہے۔ اس دکان کے مالک رکن الدین صاحب بھی خود ایک قوال ہیں اور گاتے اور بجاتے ہیں۔ ان کو کئی ایوارڈ بھی ملا ہے۔