سکندر بخت کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو، بی جے پی میناریٹی مورچہ کے صدر ریاض احمد، بی جے پی مہلا مورچہ کی نائب صدر پروین بیگم کے علاوہ شاہ پور، گرمٹکل تعلقہ جات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو نے کہا کہ سکندر بخت نے لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بی جے پی پارٹی کی ترقی کےلیے کام کیا تھا۔
یادگیر بی جے پی مائناریٹی صدر ریاض احمد نے اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کو بی جے پی پارٹی میں کام کرنے پر شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بی جے پی ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس پارٹی میں تمام مذاہب کے ماننے والے لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سکندر بخت بھی یہی سونچ رکھتے تو وہ راجیہ سبھا کے رکن نہیں بنتے۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیا جائے، کانگریس رہنما کا مطالبہ
یادگیر بی جے پی مائناریٹی صدر نے کہا کہ سیاست اور مذہب دو الگ الگ چیزیں ہیں اور بھارت واحد ملک ہے جہاں کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھنے پر اسے اپنے مذہب پر چلنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے ستائش کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو دراندیش رہنما قرار دیا۔