ETV Bharat / city

بنگلور: کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر کی جانب سے اجتماعی شادی کا انعقاد

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 7:58 PM IST

سماج میں غریبوں کی امداد کرنے کی غرض سے شہاب تھنگل سینٹر فار ہیومانیٹی اور آل انڈیا کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر کی جانب سے کل 100 مستحق جوڑوں کے نکاح عمل میں آیا۔

shihab thangal centre for humanity associate and aikmcc organizes mass marriages in bangalore
کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر کی جانب سے اجتماعی شادی کا انعقاد

کورونا وائرس کے وباء کے چلتے ان 100 شادیوں کو کل 10 دنوں تک سلسلہ وار چلایا گیا تاکہ کووڈ کے گائیڈ لائنز پر صحیح طور پر عمل کیا جاسکے۔

دیکھیں ویڈیو

ہر شادی شدہ جوڑے کو ادارے کہ جانب سے تقریباً ایک لاکھ روپے خرچ کیے گیے ہیں اور بتایا گیا کہ یہ سب اخراجات ادارے سے کیے گیے ہیں اور اہل خیر حضرات سے ڈونیشنز لیے گئے ہیں۔

mass marriages
اجتماعی شادی

کے ایم سی ای کی جانب سے منعقدہ ان اجتماعی شادیوں میں چند غیر مسلم جوڑوں کی بھی شادیاں عمل میں آئی ہیں۔ اس سلسلے میں ادارے کے ذمہ دار مولانا راشد غزالی کہتے ہیں کہ ان کے ادارے کی جانب سے انسانیت کی خدمت کی جاتی ہے جو کہ مذہب کی سوچ سے پرے ہے، لہذا کئی غیر مسلم جوڑوں کے بھی شادیاں عمل میں آئیں۔

shihab thangal centre for humanity associate and aikmcc organizes mass marriages in bangalore
اجتماعی شادی کا انعقاد

مولانا راشد غزالی کہتے ہیں کہ ریاست کرناٹک میں جو کیرالہ کے لوگ بستے ہیں، ان کی یہ سوچ ہے کہ جہاں وہ اپنی روزی کماتے ہیں اسی مٹی کے باشندوں کو اس قسم کی خدمات کے ذریعے خدمت کرے، لہذا یہاں بسنے والے کیرالہ کی برادری متحدہ طور پر تعاون کرتی ہے، جس سے ان سماجی خدمات کو انجام دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کرناٹک: پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ آج ہوگا

مولانا راشد غزالی نے اس موقع پر قوم کو یہ پیغام دیا کہ نکاح کو آسان بنانے کے سلسلے میں اجتماعی شادیوں کو عام کیا جائے اور معاشرے میں پھیلی جہیز جیسی روایات پر روک لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.