ETV Bharat / city

تیجسوی سوریہ و ان کے مامو پر ویکسین کی کالابازاری کرنے کا الزام - تیجسوی سوریہ کی پارلیمنٹ رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ

بی جے پی کے متنازع و فائر برانڈ رہنما تیجسوی سوریہ، ان کے مامو روی سبرامنیا پر ویکسین کمیشن کی کالابازاری کا الزام عائد کیا جارہا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ 200 کے ویکسین پر 700 سے 900 روپے تک کی کمیشن لے رہے ہیں، جانیں پورا معاملہ۔

ravi subramanya and tejasvi surya facing accusations of looting commission through vaccines in private hospitals

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 11:08 PM IST

بنگلور: حال ہی میں دارالحکومت بنگلورو میں ایک آڈیو ٹیپ لیک ہوا ہے جس کے مطابق ہسپتال کا سوپروائزر فون پر ایک شخص سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہر ویکسین پر 900 روپے ادا کرنے ہوں گے جس میں سے 700 روپے کمیشن کے طور پر مقامی ایم ایل اے سبرامنیا کو دینے ہونگے۔

ویڈیو
مذکورہ آڈیو ٹیپ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس رہنما نے بی جے پی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ کانگریس نے اسے ویکسین کمیشن بدعنوانی یعنی ویکسین کمیشن اسکیم سے تعبیر کررہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور ایم ایل سی پرشانت راتھوڑ نے کہاکہ بی جے پی کے ایم پی تیجسوی سوریہ مذکورہ پرائویٹ ہسپتال کی تشریح کر رہے ہیں اور ایم ایل اے روی سبرامنیا ہر ویکسین پر 700 روپے کمیشن کھا رہے ہیں، جو کہ سراسر لوٹ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندرہ مودی سے تیجسوی سوریہ کی پارلیمنٹ رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے ہفتے کے روز بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ اور اس کے مامو روی سبرامنیا پر ویکسین کے ذریعہ پیسہ کمانے کا الزام عائد کیا اور مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور انہیں بالترتیب رکن اسمبلی اور ایم ایل اے کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
uncle ravi subramanya and nephew tejasvi surya facing accusations of looting commission through vaccines in private hospitals
آڈیو ٹیپ لیک ہوا ہے جس کے مطابق ہسپتال کا سوپروائزر فون پر ایک شخص سے یہ کہہ رہا ہے کہ ہر ویکسین پر 900 روپے ادا کرنے ہوں گے جس میں سے 700 روپے کمیشن کے طور پر مقامی ایم ایل اے سبرامنیا کو دینے ہونگے۔
تاہم بی جے پی قائدین نے اس الزامات کی تردید کی ہے۔کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والے آڈیو ٹیپ کے مطابق، سبرامنیا نے نجی اسپتال میں بطور ٹیکہ 700 روپے رشوت لی ہے۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی یے ایم پی تیجسوی سوریا اشتہاروں میں اس اسپتال کی تشہیر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔'اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم ایل سی پرشانت راتھوڑ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے تیجسوی سوریہ کی رکنیت فوری طور پر ختم کردی جانی چاہیے اور اسی طرح بسونہ گوڑی سے تیسری مرتبہ ایم ایل اے روی سبرامنیا کی رکنیت ابھی ختم کردی جانی چاہیے۔"

پرشانت راتھوڑ نے الزام لگایا کہ ایک نجی ہسپتال کے ایک سپروائزر نے ایک عوامی ممبر کو صاف طور پر بتایا ہے کہ اسے ہر ٹیکے لگانے کے لیے 900 روپئے ادا کرنا ہوں گے کیونکہ اس میں سے 700 روپے بسوانہ گوڑی کے بی جے پی کے رکن اسمبلی روی سبرامنیا کو دییے جاتے ہیں جو تیجسوی سوریا کے مامو ہیں۔

پرشانت راتھوڑ نے کہا کہ بی جے پی کے ایم پی تیجسوی سوریہ، جو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے قومی صدر بھی ہیں انہوں نے بھی اپنی ہی تصویر کا اشتہار دیا تھا۔'

کانگریس کے رہنما پرشانت راتھوڑ نے بتایا کہ کانگریس کے رہنماؤں کی جانب سے پولیس کمیشنر کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے میمورنڈم پیش کیا گیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.