ETV Bharat / city

یادگیر میں یکم جنوری سے تور کی خریداری کا عمل شروع - purchasing of toor dal started in yadgir

ضلع یادگیر میں جملہ 38 خریدی مراکز بنائے گئے ہیں ان تمام مراکز پر تور دال خریدی کے تعلق سے ساری تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 5:00 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے کہا کہ یادگیر ضلع میں قائم کیے گئے تور خریدی مرکز پر کسانوں سے اقل ترین امدادی قیمت کے ساتھ یکم جنوری 2021 تا 30 جنوری 2021 تک تور خریدی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر میں جملہ 38 خریدی مرکز بنائے گئے ہیں ان تمام مراکز پر تور دال خریدی کے تعلق سے ساری تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔

یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا
یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا

جن کسانوں نے تور فروخت کے لیے اپنے نام درج کروائے ہیں ان سے فی کسان 20 کونٔٹل تور خریدی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے 6000 روپے فی کونٔٹل قیمت مختص کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنے قریبی تور خریدی مرکز پہنچ کر اپنے نام تور فروخت کرنے کے لیے درج کروائیں اور ناموں کا اندراج کروانے کے وقت درکار ضروری دستاویزات جیسے آدھار کارڈ فوٹو کاپی، بینک پاس بک سے آدھار نمبر منسلک کردہ فوٹو کاپی اور محکمہ مال گذاری سے جاری کردہ آر ٹی سی سرٹیفکیٹ پیش کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ دیے گئے موقع کا استعمال کرتے ہوئے اپنے نزدیکی تور خریدی مرکز پر بغیر کسی انتظار کے آخری تاریخ تک اپنی پیداوار کو فروخت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.