کرناٹک ریاست میں کورونا وائرس مرض کے معاملات پائے جانے کے بعد عوام میں مرض کے پھیلاؤ پر روک لگانے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں یادگیر کے ڈاکٹر رفیق سوداگر نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس سے روک تھام کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مرض کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری باہر نہ جائیں۔
صرف ضرورت پڑنے پر ہی باہر جائیں منہ پر ماسک لگائیں اور کام کی تکمیل کے بعد سینیٹائزر کے ذریعے اپنے ہاتھ اچھی طرح دھولیں۔ کسی بھی تقریب کو کچھ دنوں کیلئے ملتوی کردیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو سر میں درد تیز بخار کھانسی یا زکام ہو تو فوری اپنے قریب کے ڈاکٹر سے رجوع ہونا چاہئے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر جو بتائے جا رہے ہیں اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔