ETV Bharat / city

پربھو چوہان نے آکسیجن پلانٹ کے کاموں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 9:18 AM IST

بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے بیدر کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اورکورونا پر قابو پانے کے لیے کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔

پربھو چوہان نے آکسیجن پلانٹ کے کاموں کا جائزہ لیا

کرناٹک کے وزیر برائے افزائش مویشیان وبیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان ضلع کے مختلف تعلقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے کیے جارہے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے عوام سے کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیا۔

بیدر ضلع کے نگران وزیر پربھو چوہان نے بیدر کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور وہاں پر کورونا پر قابو پانے کے لیے کیے جا رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ ضلع نگران وزیر نے خصوصاً آشا ورکرس میں ماسک اور دیگر اشیاء تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ سنت پور کراس پر واقع تعمیر کیے جارہے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیا اور آکسیجن پلانٹ کے تحت کیے جارہے کاموں سے متعلق معلومات حاصل کی۔ انہوں نے زیرالتوا کاموں کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے لیے ہمیں تیار رہنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں اور کورونا سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔ ماسک لگائیں اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.