پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر یاسر حسن نے ملک بھر کے تمام سیکولر اقدار والی تنظیموں کو اتحاد کی دعوت دی کہ ملک میں دستور و جمہوریت کو درپیش خطرے سے لڑا جاسکے اور ملک عزیز کو فستائیت اور فرقہ واریت سے آزاد کیا جاسکے۔
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے یوم تاسیس کے موقع پر تنظیم نے جنوبی ہند کے کیرالہ، تمل ناڈو و کرناٹک کے متعدد اضلاع میں "یونیٹی مارچ" کا اہتمام کیا اور شمالی ہند و دیگر ریاستوں میں پرچم کشائی کی۔