ETV Bharat / city

صدیق کپن کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا پی ایف آئی نے خیرمقدم کیا - سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا

ملیالی صحافی صدیق کپن کے معاملے میں پاپولر فرنٹ کے جنرل سکریٹری انیس احمد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کا یہ دعویٰ کرنا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر چند ریاستوں میں پابندی عائد ہے جو کہ ایک سفید جھوٹ ہے۔

Anis Ahmed, General Secretary of the pfi
پاپولر فرنٹ کے جنرل سکریٹری انیس احمد
author img

By

Published : May 1, 2021, 8:40 AM IST

Updated : May 1, 2021, 12:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے ہاتھرس کیس کی کوریج کرنے کے لیے گئے ملیالی صحافی صدیق کپن کو یوپی حکومت نے یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر متھرا جیل میں منتقل کر دیا ہے، حال ہی میں سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ کووڈ کے مرض میں مبتلا متھرا جیل میں مقید صحافی صدیق کپن کو علاج کے لیے دہلی اسپتال منتقل کیا جائے۔

صدیق کپن کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا پی ایف آئی نے خیرمقدم کیا

ملیالی صحافی صدیق کپن کے معاملے میں پاپولر فرنٹ کے جنرل سکریٹری انیس احمد نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں "ہیبس کارپس" عرضی کی سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کا یہ دعویٰ کرنا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر چند ریاستوں میں پابندی عائد ہے جو کہ ایک سفید جھوٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف سفید جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر صرف ریاست جھارکھنڈ میں پابندی عائد کی گئی تھی، جسے رانچی ہائی کورٹ نے ختم کر دیا تھا، اس کے بعد جھارکھنڈ بی جے پی حکومت نے بدلے کی سیاست کرتے ہوئے پھر سے پابندی عائد کی ہے اور اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Last Updated : May 1, 2021, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.