ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع ہانگل شہر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔
ریاست بھر میں ہورہی مسلسل بارش نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، مسلسل بارش کی وجہ سے مزدوروں کے لیے روزی روٹی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔
اسکول کالج جانے والے طلبا ء بھی کافی پریشان ہیں، بارش کی وجہ سے تمام راستے بند ہو گئے ہیں،سڑکو ں پر پانی جمع ہوجانے سے اسکول وکالج کے طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ پورے بھارت میں اس برس بارش کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔