ETV Bharat / city

یادگیر: ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا دوسرا دن - یادگیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن سے عوام پریشان

یادگیر شہر کے میدان علاقے اور چما لیے آوٹ میں چند دکانیں کھلی تھیں جن پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے دو ہزار سے پانچ ہزار روپے تک کا جرمانہ لگایا گیا۔

ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا دوسرا دن
ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا دوسرا دن
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 4:09 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے دوسرے دن بھی تمام کاروبار مکمل گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے بند رہے۔ شہر کے علاقے میدان، اور چما لیے آوٹ میں چند دکانیں کھلی تھیں، جن پر محکمہ بلدیہ کی جانب سے دو ہزار سے پانچ ہزار روپے تک کا جرمانہ لگایا گیا۔

یادگیر: ویک اینڈ لاک ڈاؤن کا دوسرا دن

کئی دکانداروں نے محکمہ بلدیہ اور پولیس کی اس کارروائی کے تعلق سے کہا کہ 'ان علاقوں میں دو دو ہسپتال ہیں، لوگوں کو دودھ اور پانی کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس لیے دکانیں کھولی گئی ہیں۔'

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صبح 6 تا 10 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے جس میں دودھ، سبزیاں اور کرانہ کی دکانیں شامل ہیں ان دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے دو دنوں سے بند ہیں۔

خاص کر سونا چاندی، کپڑے، چپل و دیگر چیزوں کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ رمضان اور شادیوں کا سیزن ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو زیادہ پریشانیاں لاحق ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.