ETV Bharat / city

نئی تعلیمی پالیسی، نئے تقاضوں کا مطالبہ

آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کراتا ہے جہاں اساتذہ نئی تعلیمی پالیسی کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

نئی تعلیمی پالیسی، نئے تقاضوں کا مطالبہ
نئی تعلیمی پالیسی، نئے تقاضوں کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 9:31 AM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں تعلیمی میدان میں پیش آنے والی جدید تبدیلیوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا اساتذہ کی اہم ضرورت ہے 'آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن' (آئیٹا) ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں اساتذہ نئے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار آئیٹا کے تعارفی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے آئیٹا کے ضلع صدر نصرت محی الدین نے کیا۔

نئی تعلیمی پالیسی، نئے تقاضوں کا مطالبہ
نئی تعلیمی پالیسی، نئے تقاضوں کا مطالبہ

اس سے قبل خالد پرواز کے صدر مقامی آئیٹا گلبرگہ نے اپنی تنظیم کا تعارف کیا اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اساتذہ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں جو اپنی صلاحیت سے نئی جنریشن کو ایک نئی بلندی پر لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملت کی تعلیمی پسماندگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

فہیم الدین نے بھی آئیٹا سے جڑ کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اساتذہ سے گزارش کی ہے کہ وہ آئیٹا میں شامل ہو کر اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

اس تقریب کی نظامت جاوید صدیقی سابق ضلع صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز اسوسی ایشن نے بحسن خوبی انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.