ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے میڈیا سے کہا کہ' وزیراعلٰی کرناٹک بی ایس یڈی یورپا 6 جنوری کو یادگیر ضلع کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی کرناٹک بی ایس یڈی یورپا ضلع یادگیر میں 300 بیڈ والے نئے سرکاری ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔اس کے علاوہ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
رکن اسمبلی یادگیر نے مزید کہا کہ' مختلف شعبہ جات میں ترقی کاموں کے لئے ریاستی وزیر اعلی 536 کروڑ روپے کے ضلع میں ترقیاتی کاموں کا بھی افتتاح کریں گے۔رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ کئی برسوں سے یادگیر کی عوام کا ایک خواب تھا کہ ضلع میں پہلا میڈیکل کالج قائم ہو آج وہ خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔
مزید پڑھیں: مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا ہسپتال میں شریک
اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر ویر بسوانت ریڈی کے علاوہ ٹاؤن پلاننگ کے چیئرمین بسو، محکمہ بلدیہ کے چیئرمین ولاس کے علاوہ پارٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔